(URDU) QURAN SURE SEÇİNİZ
|
|
| 97 - الْقَدْر |
![]() |
| 1. | بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے |
| 2. | اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے |
| 3. | شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے |
| 4. | اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں |
| 5. | یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے |
